Breaking News

ابھی تو آپ جوان ہیں، ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے کا فیصلہ ، ریٹائرمنٹ کی حد کیا ہو گی ۔۔۔؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ابھی تو آپ جوان ہیں، ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے کا فیصلہ ، ریٹائرمنٹ کی حد کیا ہو گی ۔۔۔؟عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے 65 سال جوان عمر قرار دے دی جبکہ بہت سے ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال تک بڑھادی ۔تفصیلات کے مطابق نومبر 2017 میں جب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا تھا۔

کہ 65 سالہ مرد اور عورتیں ابھی بھی کافی جوان ہیں تو تحقیق نے بہت سے ممالک کو اپنے شہریوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد کو 67 سال تک بڑھانے پر آمادہ کیا جو اپنے فیصلوں کی بنیاد زندگی کی توقع اور اوسط صحت کے معیار جیسے معیارات پر کرتے ہیں۔اس سے پہلے برطانیہ کے فرینڈلی سوسائٹیز ایکٹ 1875 کے مطابق ’بوڑھے‘کی اصطلاح کی تعریف 50 سال کی عمر سے ہوتی تھی۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تحقیق میں کہا گیا کہ 66-79 کی عمر میں آنے والے لوگ درمیانی عمر کے ہیں جب کہ 80 سے 99 سال کے درمیان والے دراصل بوڑھے اور بزرگ ہیں۔دوسری جانب 18 جولائی 2017 کے ایڈیشن میں ’دی اکانومسٹ‘ نے لکھا تھا کہ زیادہ تر امیر دنیا میں 65 سال اب بھی بڑھاپے کا آغاز ہے، نوکریاں ختم، رعایتی بس کا سفر شروع ہوتا ہے اور لوگوں کو ریاست کے اثاثے کے بجائے مالی بوجھ کے طور پر دیکھا جانے لگتا ہے،کام کرنے کی عمر کی آبادی کے مقابلے جتنا بڑا ’65 پلس‘ گروپ بنتا ہے اتنے زیادہ پالیسی ساز ان کی صحت کی دیکھ بھال اور پینشن کے اخراجات کے بارے میں فکر مند ہوتے ہیں، صدی کے آخر تک ’بڑھاپے کے انحصار کا تناسب‘، جو اس رشتے کو ٹریک کرتا ہے، 3 گنا ہو جائے گا مایوس افراد نے ایک ’سلور سونامی‘ کی پیش گوئی کی ہے جو ہم سب کو دیوالیہ کر دے گی۔

About Admin

Check Also

عمران خان کی سابق ا ہلیہ جمائما خاں نےسیلاب متاثرین کیلئے امداد تحریک انصاف کی بجائے کس کو دینے کی اپیل کردی؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مقررہ اوسط سے زائد مون سون بارشوں نے سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *