Breaking News

عوام نے فیصلہ سُنا دیا !!! عمران خان کے نکالے جانے پر کتنے فیصد عوام خوش اور کتنے فیصد نا خوش؟ تازہ ترین سروے نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ چند ماہ قبل قومی اسمبلی میں اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد وہ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔عمران خان کو تحریک عدم اعتماد  کے ذریعے اقتدار سے الگ کیئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گیلپ پاکستان کی جانب سے سروے کروایا گیا۔

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئےجبکہ عمران خان نے بھی جلسوں کا اعلان کر دیاتھا اور اپنی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا تھا۔ دوسری جانب شہبازشریف وزیراعظم کا حلف اٹھا نے کے بعد پہلی بار وزیر اعظم پاکستان بن گئے ۔ جس کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، سروے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اکثریت حکومتی تبدیلی سے خوش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے یہ سروے عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے کچھ گھنٹوں کے بعد کروایا گیا تھا، سروے کیلئے 100 سے زائد اضلاع میں فون کے ذریعے 1000 ہزار سے زائد مردو خواتین کی رائے معلوم کی گئی۔ سروے میں حصہ لینے والے 1000 ہزار پاکستانیوں میں سے 57 فیصد نے عمران خان کو اقتدار سے الگ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ 43 فیصد عوام اس تبدیلی پر ناراض دکھائی دی۔سروے میں بتایا گیا کہ جن لوگوں نے عمران خان کے جانے پر مسرت کا اظہار کیا اس کی بنیاد یہ تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔سروے میں جن افراد نے عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر ناراضگی ظاہر کی اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ عمران خان ایک ایماندار شخص تھا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *