Breaking News

عمران خان نااہل ہونگے یا نہیں ؟ نجم سیٹھی نے اندر کی خبر دےدی،وقت سے پہلے ہی تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاسی لڑائی کب تک اداروں کے کندھوں پر لڑی جائے گی ؟ قومی اسمبلی سے کیا پی ٹی آئی کے مزید استعفے منظور کیے جائیں گے یا 9 حلقوں کا نتیجہ دیکھ کر نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ؟ کیا عدالت خود کو سیاسی معاملات سے دور کر رہی ہے؟

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں سینئر صحافی نجم سیٹیھی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے رویے عمران خان کے حق میں ہیں ،عمران خان جوڈیشری پر پریشر ڈالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،ان کی حکمت کامیاب ہوئی ہے تو وہ مزید دبائو کیلئے کام کریں گے۔وہ تمام لائنیں کراس کرنے جارہے ہیں ،جمہوریت پسندوں کو اس بات پر خوش ہونا چاہئے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ عوام حکومت سے ناراض ہیں ،عوام ناراض ہیں تو ان کا ووٹ بینک بھی گر رہا ہے،عمران خان دندنا رہے ہیں ،ن لیگ کی طرف سے الیکشن لڑنے والے پریشان ہیں ،عدالتیں عمران خان کو گھماتی رہیں گی لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوگا ۔ میرے خیال میں نواز شریف واپس آنے کیلئے تیار ہیں ،کچھ لوگ نواز شریف کو جیل جانے سے روکنا چاہتے ہیں،کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فوری واپس آجائیں ،نواز شریف سے انصاف ہوا تو ان کی ضمانت ہو جائے گی ،ان کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے۔ سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تقریر میں خاتون جج سے متعلق سخت زبان استعمال کی ہے، ان کے لیے کافی مشکل ہوگی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ چار مثالیں تو ہمارے سامنے ہیں ان کیسز میں معافی نہیں ملی،یوسف رضا گیلانی کا کیس بھی سامنے ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *