Breaking News

کپتان نے اپنے سب سے بڑے سیاسی مخالف کی بڑی وکٹ گرا دی، ملکی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو اقتدار س الگ ہوئے پانچ ماہ  سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسہ تاحال جاری ہے  اب کی بارے ایک بار پھر بڑی سیاسی جماعت کی وکٹ گرا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ سے بڑی وکٹ گرادی ہے ۔ سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ، صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی ، ایم این ڈاکٹر حیدر علی ضلع چارسدہ پہنچے وہاں پر قومی وطن پارٹی کے اہم رہنما و سابق ایم پی اے ارشد خاں عمر زئی نے اُن کا استقبال کیا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد ازاں ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خاں ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو ایک بڑی سیاسی طاقت بنائیں گے ۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ مائنس ون فارمولے پر کام ہو رہا ہے، کل کے جلسے میں اگلے اہم مرحلے کا اعلان کروں گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کل گوجرانوالہ جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے موجودہ دور کا آخری جلسہ ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم پی ٹی آئی کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *