Breaking News

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سمیت دو اراکین اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اس وقت مشکلات میں گری ہوئی ہے اہم ترین رہنماؤں کو مختلف نوعیت کے مقدمات کا سامنا ہے توہین عدالت کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چل رہا ہے لیکن ایسے میں سیاسی پرندوں نے اُڑان بھرنی شروع کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے اور صوبائی وزیرخزانہ نے تصدیق کر دی۔خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے تصدیق کی کہ اراکین صوبائی محمد فہیم اور سلطان خان پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سیاست دان اپنے مستقبل اور پسند کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ رکن صوبائی اسمبلی محمد فہیم کافی عرصہ پہلے پارٹی چھوڑ چکے ہیں اور ان کا موجودہ بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔پی ٹی آئی کے چارسدہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیرقانون سلطان محمد خان نے پارٹی سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اے این میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور (آج) ہفتہ کو اس کا اعلان کروں گا۔سلطان محمد خان نے کہا کہ خاندان اور اپنے حامیوں سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کر لیا ہے اور باقاعدہ طور پر اے این پی میں شامل ہوجاں گا۔پی ٹی آئی سے علیحدگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات پریس کانفرنس میں بتا دوں گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *