Breaking News

نسیم شاہ کے بعد ویڈیو پوسٹ کرنیوالی بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا کا بیان بھی آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ  اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ شدہ ویڈیو کو انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔ بعد ازاں  گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

اور کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔ پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے بعد بھارتی ماڈل گرل اور  اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لیے پوسٹ کی گئی ویڈیو سٹوری پر خاموشی توڑ دی۔یادرہے کہ نسیم شاہ کی  جانب سے بھارتی ماڈل گرل اروشی کے لیے لاعلمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اروشی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا ہےکہ کچھ دن قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈیٹ کی گئی تمام خوبصورت ویڈیوز  شیئر کیں جن کے بارے کسی کو علم نہیں تھا کہ ویڈیوز میں کون لوگ ہیں، میری میڈیا سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کسی بھی قسم کی خبریں بنانے سے گریز کریں۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی پسندیدہ بھارتی اداکارہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کر دی ہے ۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اس وقت کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔لیگ میچ کے دوران محمد عامر کی ان کی پسندیدہ اداکارہ سے بھی ملاقات ہوئی، محمد عامر نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی بتایا کہ پریتی ان کی بالی ووڈ کی ہمیشہ سے پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

About Admin

Check Also

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہونے لگے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *