Breaking News

چودھری شجاعت پرویزالہٰی کی لنکا ڈھانے کو تیار، تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ، کتنے ارکان شجاعت سے ملنےوالےہیں،عمران خان کی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں نصف یا اس سے زائد ارکان کے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ روابط کی اطلاعات ہیں۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کا فوکس سیلاب زدگان کی فوری بحالی پر ہے جبکہ حکمران اتحاد میں دوسری ترجیح کے طور پر پنجاب میں آئینی طریقے سے حکومتی تبدیلی کے لیے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت کے ساتھ رابطہ کرنے والے مسلم لیگ ق ارکان نے ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔حکمران اتحاد سیلاب زدگان کے لیے اقدامات پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ نواز شریف کے عالمی برادری سے نتیجہ خیز رابطوں پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی تعریف کی ہے ۔ دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان اب ایسی حرکتیں کریں گے تو اپنے انجام کو پہنچیں گے، قوم کو اس شخص کی شناخت کرنی چاہیے، ورنہ یہ قوم کو حادثے سے دو چار کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ وکیل وہی بات کرتے ہیں جو موکل ان کو کرنے کا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسے میں جج صاحبہ سے اور قوم سے غیرمشروط معافی مانگ لیتے تو مسئلہ حل ہوجاتا۔ رانا ثناء نے کہا کہ مسلح جتھے کو لے کر اس نے چڑھائی کی تو پھر مقدمے درج ہوئے، عمران خان پہلے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے تھے اگر وہ وہاں آتے تو بالکل امن و امان کی صورتحال بنتی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *