Breaking News

قومی شناختی کارڈ رکھنے والے ہر پاکستانی کے لئے بڑی خبر۔۔۔اہم ترین اعلان کر دیاگیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک آن لائن) قومی شناختی کارڈ کی اہمیت دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے انسان کی شناخت کا سب سے بڑا ذریعہ قومی شناختی کارڈ ہی ہوتا ہے جبکہ تبدیلی حکومت کی خواہش ہے کہ بوسیدہ نظام کو تبدیل کیا جائے اور ملک ک جدید خطوط  پر استوار کیا جائے تاکہ لوگ ماڈرن دور میں داخل ہو سکیں۔

اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی شناختی کارڈ نمبر کو نیشنل ٹیکس نمبر قرار دے دیا ہے  جس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ ایف بی ار حکام کے مطابق تمام شناختی کارڈ ہولڈر اشخاص کو ٹیکس نیٹ میں لانا قومی مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ کافی دہائیوں سے کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے رواں بجٹ میں آخر کار بڑا قدم اُٹھا لیاگیا ہے دنیا کے اکثر ممالک میں بھی قومی شناختی کارڈ نمبر ک ٹیکس نمبر قرار دیا جا چکا ہے جس سے تمام شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کے بلوں کا بہت دکھ تھا مگر وزیر اعظم نے فوری طور پر ریلیف دیا،  300یونٹ والوں کو ریلیف فوری طور پر دیدیا گیا ہے ۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ  سیلاب سے بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہوا،سیلاب سے بجلی سپلائی میں رکاوٹ آئی تھی، سیلاب سے متاثرہ بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے، اب صرف معمول کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ،دن رات کی محنت کے بعد بجلی کا نظام بحال کیا گیا ہے، دادو کا گریڈ اسٹیشن بلوچستان اور جنوبی سندھ کی سپلائی کیلئے بہت اہم ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *