Breaking News

عمران خان کا سرپرائز! اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد اہم شخصیت اپنی پسندیدہ جماعت میں شمولیت اختیار کرنے لگیں۔ اسی سلسلے میں ایک اور بڑی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بڑی شخصیت نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین سید جعفربخاری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ عمران خان نے سید جعفر بخاری کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر حسان نیازی بھی موجود تھے۔ دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی۔چارسدہ کے حلقہ پی کے 58 سے رکن اسمبلی سلطان محمد خان نے پارٹی سے اران بھرنے کی تیاری کر لی۔سابق وزیر قانون سلطان محمد خان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ میں سنیچر کو سرپرائز دوں گا۔سنیچر کو چارسدہ میں نیوز کانفرنس کے دوران بہت سی باتیں کروں گا، پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال پر رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کی وجوہات بھی نیوز کانفرنس میں ہی بتاؤں گا۔سلطان محمد خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ پوری فیملی کے ساتھ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں۔قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیرقانون سلطان محمد خان کے خاندان پر کامیاب جرگہ ہوا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔جرگہ میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسلیم خان، ضلعی صدر و ایم پی اے شکیل بشیرخان، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، صلاح الدین مومند اور دیگر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین شامل تھے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *