Breaking News

معروف اداکارہ سجل علی عمران خان کے بیٹوں کیساتھ کیا کر رہی تھیں ۔۔۔؟بڑی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔ سجل علی کی سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

جس میں وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلمان خان کے ساتھ نظر آ رہی ہے۔ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں، اس لیے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں ان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے بھی شرکت کی۔ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بھارتی لڑکی نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی لڑکی نندنی گپتا کا انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہیں نسیم سے برملا محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا اس وقت پاکستانی ٹیم میں سب سے اچھا نسیم شاہ کھیل رہے ہیں۔ مداح کا کہنا تھا ‘نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے میں فائنل میں آؤں گی، پاکستان سے فرق نہیں پڑتا مجھے صرف نسیم شاہ چاہیے ‘۔ نندنی گپتا نے کہا ‘اگر کبھی ذاتی طور پر نسیم سے ملی تو بے ہوش ہو جاؤں گی، ان سے شادی کا بھی پوچھوں گی، ان سے کہوں گی چلیں پاکستان چلتے ہیں، ان کے لیے ویزا بھی تیار کرلوں گی’ ۔

About Admin

Check Also

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہونے لگے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *