Breaking News

بھارتی لڑکی نسیم شاہ سے شادی کیلئے پاکستان آنے کو تیا ر ، یہ لڑکی کون ہے ؟ جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بھارتی لڑکی نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی لڑکی نندنی گپتا کا انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہیں نسیم سے برملا محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا اس وقت پاکستانی ٹیم میں سب سے اچھا نسیم شاہ کھیل رہے ہیں۔

مداح کا کہنا تھا ‘نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے میں فائنل میں آؤں گی، پاکستان سے فرق نہیں پڑتا مجھے صرف نسیم شاہ چاہیے ‘۔ نندنی گپتا نے کہا ‘اگر کبھی ذاتی طور پر نسیم سے ملی تو بے ہوش ہو جاؤں گی، ان سے شادی کا بھی پوچھوں گی، ان سے کہوں گی چلیں پاکستان چلتے ہیں، ان کے لیے ویزا بھی تیار کرلوں گی’ ۔ لڑکی نے یہ بھی کہا کہ ‘میں دبئی میں رہتی ہوں لیکن اسٹیڈیم نسیم کو دیکھنے آتی ہوں، میں نے نسیم کو دیکھتے ہی کہا ماشاء اللہ، اس کے بعد کہا ان شا ء اللہ’۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘میں نے نسیم کو انسٹاگرام پر میسج بھی کیا تھا، مجھے امید ہے اس انٹرویو کے بعد نسیم مجھ سے رابطہ کریں گے’۔ جبکہ سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے پاکستان کی سری لنکا سے شکست پر معنی خیز ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز کوئی پرفارمنس دکھا سکے نہ آصف کچھ کر سکے اب ان دونوں پر انحصار چھوڑ دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ’’نہ نواز کوئی پرفارمینس دکھا سکے ،نہ آصف کچھ کر سکے، اب ان دونوں پر انحصار چھوڑ دیں اور کسی اور کو موقع دیں ۔ انکا کہنا تھاکہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے شکست پر زیادہ رنجیدہ نہ ہوں، سارے پاکستانی بھائی بہن اب سیلاب زدگان کی مدد پر توجہ دیں بے بس لوگوں کی مدد کرنے سے شکست کا غم ہلکا ہو جائے گا۔

About Admin

Check Also

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، ان کے یہ 5 کھلاڑی بہت خطرناک ہیں۔۔ سابق ہیڈکوچ جیف لاسن

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، ان کے یہ 5 کھلاڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *