Breaking News

ویلکم ۔۔۔ویلکم۔۔۔ شاہد آفرید ی کی پاکستانی سیاست میں زبردست انٹری، رات گئے پاکستانیوں کا دل خوش کر دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور دبنگ بلے باز شاہد آفریدی جو اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے ساری دنیا میں اپنا ایک نام رکھتے ہیں اور وہ جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول بھی ہیں الیکشن 2018 سے قبل عمران خاں نے شاہد آفریدی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی ۔

شاہد خان آفریدی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور مختلف جگہوں پر ان کے بیانات سوشل میڈیا کی زینب بنتے جارہے ہیں ۔ حال ہی میں ان کا یہ بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا جس میں انہوں نے نریندر مودی پر سخت تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مذہب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں ۔ جبکہ ایک اور موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اگر پاکستان کا وزیراعظم بنا تو پاکستان کو کرپشن سے پاک کر دوں گا ۔ آفریدی کے بیانات کی روشی میں سوشل میڈیا صارفین میں ایک تجسس نظر آرہا ہے کہ شاہد آفریدی کیا سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ جس پر ملکی سیاست دان بھی بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے وقت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہرکوئی سیاست کر سکتا ہے کوئی بھی وزیراعظم بن سکتا ہے ،تاہم یہ ثابت ہو گئی ہے کہ کرکٹر ناکام سیاست دان ہوتے ہیں ، آفریدی سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو وہ بلکل آئیں یہ ان کا آئینی و قانونی حق ہے لیکن وزیراعظم بننے کیلئے انہیں الیکشن لڑنا اور جیتنا پڑیں گےبغیر الیکشن لڑے انہیں وزیراعظم قبول کسی صورت نہیں کیا جائے گا ۔ جبکہ شاہد آفریدی کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سیاست میں آنے کے لئے ذہن بنا چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *