Breaking News

بریکنگ نیوز: 35سالہ رفاقت ختم !!!مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما ءنے پارٹی سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ جب بُرا وقت آتا ہے تو سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے ایسا ہی کچھ اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ہو رہا ہے جس کی زیادہ تر قیادت نیب کیسز بھگت رہی ہے جبکہ باقی ماندہ رہنما خاموش ہیں قبل ازیں متعدد اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں مگر اب ایک اور سینئر ترین رہنما پارٹی سے راستہ الگ کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء رحمت سلام خٹک نے پارٹی سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ رواں ہفتے جمعیت علماء اسلام میں باضابطہ شمولیت اختیار کرینگے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رحمت سلام خٹک نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا، رواں ہفتے جمعیت علماء اسلام میں باضابطہ شمولیت اختیار کرینگے۔ رحمت سلام خٹک 1985 سےمسلم لیگ ن کے قیام کے ساتھ ہی پارٹی سے وابستہ ہوگئے تھے۔ 35 سالہ رفاقت کے دوران اہم عہدوں پر مسلم لیگ ن کے لئے خدمات انجام دیں۔رحمت سلام خٹک کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات کر چکا ہوں، جمعیت علماء اسلام میں جانے کا فیصلہ اٹل ہے، کئی دیرینہ کارکن اور کرک کے عمائدین میرے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کرینگے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی تاخیر کا شکار،سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر ی کا معاملہ،حکومت پنجاب کی جانب سے لیت لعل سے کام لیا جانے لگا۔تقریبا 45 دن گزر گئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی اپوزیشن لیڈر کے بغیر ہی چل رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چند ہفتے قبل اسمبلی سیکرٹریٹ کو حمزہ شہباز کا نام بطور اپوزیشن لیڈر لیٹر موصول ہوچکا ہے۔لیٹر ملنے کے باوجود سپیکر نے تاحال حمزہ شہباز کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا.

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *