Breaking News

پاکستانیوں کیلئےبہت بڑی خوشخبری۔۔۔وزیر اعظم نے 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کر دیا ، عوام خوشی سے جھوم اٹھی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگی بجلی نے عوام کی چیخیں نکلوائی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے لوگ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثری کے 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کر دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثر ضلع صحبت پور کا دورہ کیا۔

متاثرین کے کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچوں سے گفتگو کی۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین سے مسائل معلوم کیے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے اور پانی نکالنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانا ضروری ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بھی نہیں لیے جائیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے پاؤں سے زمین کھسک چکی ہے، پنجاب بہت جلد مسلم لیگ (ن )کے پاس آنے والا ہے۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق لاہور کے تھانہ گڑہی شاہو کے باہر ایم پی اے اویس لغاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا ہم شامل تفتیش ہونے آئے تھے لیکن انہوں نے انکارکر دیا ہے، پی ٹی آئی کے مقدمے بھی جھوٹ کی بنیاد پر کھڑے ہیں، ڈپٹی سپیکر پر حملہ یہ لوگ کریں اور جھوٹے مقدمے ہمارے خلاف درج کرائے جاتے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *