Breaking News

وزارت اعلیٰ جانے کا خطرہ ٹل گیا، صوبائی دارالحکومت سے چوہدری پرویز الٰہی کے حوالے سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔پارلیمانی پارٹی کا چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اور کھڑے رہیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں۔ پوری پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چودھری پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ قائداعظم اور پی ٹی آئی کا مثالی اتحاد صوبے کے عوام کو ڈلیور کر رہا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی۔ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل ، خدیجہ عمر اور باسمہ چودھری نے شرکت کی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ میں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی بات نہیں کی تاہم یہ فوری انتخابات سے مشروط ہوسکتی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع فوری انتخابات کی تاریخ اور اعلان سے مشروط ہے، ملک میں نئےانتخابات کا اعلان کیا جائے اور نئی حکومت کے انتخاب تک آرمی چیف کی تعیناتی مؤخر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ’چند لوگوں نے اپنے مفادات کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ میں اُن تمام لوگوں کے نام سب کو بتا دوں، میں نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.