Breaking News

کل سے پٹرول کی قیمتوں میں کتنی کم متوقع ہے؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگائی کے اس طوفان میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کچھ کم ہو کی امید سامنے آئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.روزنامہ جنگ میں خالد مصطفی کی خبر کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت 9.62 روپئے کم ہوکر 235.98 روپئے سے 226روپئے ہو سکتی ہے۔

جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04روپئے اضافے کے بعد 247.26سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے. انڈسٹریل زرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے یعنی 6.46روپئے بڑھ کر 133.93سے 140.38فی لیٹر ہوگئی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81سے بڑ کر 225.63روپئے ہوا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی 18.74اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریریں لائیو نشر کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شہری شبیر اسماعیل کی جانب سے نوازشریف اور اسحاق ڈار کی تقریریں براہ راست نشر کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2019 میں سزا یافتہ اور اشتہاری ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم نوازشریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر دکھائی جارہی ہیں۔فاضل عدالت سے استدعا کی کہ پیمرا اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے، عدالت پیمرا کو اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشرکرنے پر پابندی کا حکم دے۔جسٹس شاہد وحید نے وفاقی حکومت اور پیمرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.