Breaking News

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری ملازمان ہوں یا پھر سکول جانے والے طالب علم بچے عام تعطیل کا اعلان سنتے ہی خوشی سے اُچھل پڑتے ہیں ۔ اسی طرح اب سکول جانے والے بچوں کے لئے 02 یوم  کی  عام تعطیل کا اعلان ہوتے ہی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتا گنج بخش، کل شہر بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز بند رہیں گے۔تفصیلات کےمطابق شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا چہلم کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔جبکہ حضرت داتا گنج بخش کے 979 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات بھی جاری ہیں، چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتا گنج بخش کی تقریبات کے سلسلے میں کل ہفتہ کے روز شہر بھر کے سکولز بند ہوں گے جبکہ آگے اتوار کو بھی بند ہوں گے،تمام سکولز پیر کے روز اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔دوسری جانب لاہور میں حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 979 عرس کی مناسبت سے 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکشن کے مطابق 17 ستمبر 2022 بروز ہفتہ ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی، ہفتہ کو لاہو رمیں تعلیمی اور سرکاری ادارے بند رہیں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی منظوری سے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کیا ۔ دوسری جانب سلم لیگ( ن)، پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی سے وابستہ کچھ سیاستدانوں نے اپنی جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ نجی ٹی وی چینل “24نیوز “کے مطابق تحریک انصاف میں شامل ہونے والے  لیگی سیاستدانوں میں سابق وزیر سید شاہد مہدی نسیم شاہ، ان کے بیٹا سلمان شاہد اور عمران سلدیرا شامل ہیں ۔

About Admin

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عمران خان کے ساتھ کیا ہو گا؟ پیر پنجر سرکار کی پیش گوئیوں نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(نیووز ڈیسک) واضح رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی سیاسی کامیابی مل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.