Breaking News

عمران خان اور آرمی چیف میں ملاقات، یہ ملاقات کہاں ہوئی ؟ حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسحاق خاکوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات صدر عارف علوی نے کرائی ہے۔

ملاقات تین چار دن پہلے ہوئی ہے۔ اسحاق خاکوانی نے مزید کہا کہ عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات کے بعد ہی عمران خان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی ختم ہوئی اور سینئر اینکر پرسن کو انہوں نے انٹرویو اسی لیے دیا ہے۔ سینئر سیاستدان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی بہت سمجھ دار سیاستدان ہیں اور انہوں نے جب عمران خان حکومت میں تھے تو ان کے معاملات ٹھیک کرائے تھے عمران خان اکثر کچھ باتیں ایسی کر دیتے تھے کہ پھر ڈاکٹر عارف علوی معاملات کو ٹھیک کراتے تھے۔ دوسری جانب پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ گذشتہ سال سے ہی خبروں، تجزیوں اور بحث کا حصہ بنا رہا لیکن گذشتہ رات سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عام انتخابات کے بعد نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی تجویز نے ایک سیاسی اور قانونی بحث سمیت نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔عمران خان نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’دنیا نیوز‘ کے اینکر کامران خان کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی عام انتخابات کے بعد نئی منتخب حکومت کو کرنی چاہیے اور تب تک کے لیے قانون میں کوئی گنجائش نکالی جا سکتی ہے۔عمران خان نے براہ راست یہ نہیں کہا کہ وہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خواہش مند ہیں۔

About Admin

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عمران خان کے ساتھ کیا ہو گا؟ پیر پنجر سرکار کی پیش گوئیوں نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(نیووز ڈیسک) واضح رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی سیاسی کامیابی مل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.