Breaking News

کپتان کے ایک ہی باؤنسر نے پی ڈی ایم کی تین بڑی وکٹیں گرادی، اہم ترین رہنما تحریک انصاف میں شامل ، حکومت گرنے کا خدشہ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کپتان کے ایک ہی باؤنسر نے پی ڈی ایم کی تین بڑی وکٹیں گرادی، اہم ترین رہنما تحریک انصاف میں شامل ، حکومت گرنے کا خدشہ؟۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کو  بڑی سیاسی کامیابی مل گئی، پی ڈی ایم میں شامل تین بڑی جماعتوں کے رہنما سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وہاڑی سے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی نسیم مہدی شاہ، چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے بابر علی خان مہمند اور پیپلزپارٹی کے خواجہ قطب فرید کوریجہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تینوں رہنماؤں نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے، دوسری طرف معیشت کمزور ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے۔ اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج ماہرین کے ساتھ ملکی معاشی صورتحال پر بات کی ہے، موجودہ حکومت کی ملک میں اور بیرون ملک کوئی ساکھ نہیں رہی۔حکومت نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط مان لیں، تاریخی مہنگائی کر دی گئی، سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام آنے کے باوجود روپیہ کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے، انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے صرف اور صرف پاکستان کو نقصان ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ اگلے مہینے انشاء اللّٰہ 70 برس کا ہو جاؤں گا، آج تک کسی پارٹی کو اتنی مقبولیت نہیں ملی جو پاکستان تحریک انصاف کو ملی۔

About Admin

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عمران خان کے ساتھ کیا ہو گا؟ پیر پنجر سرکار کی پیش گوئیوں نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(نیووز ڈیسک) واضح رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی سیاسی کامیابی مل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.