Breaking News

تحریک انصاف کے کارکن نوازشریف کےپاس پہنچ گئے اور پھر۔۔۔۔ دما دم مست قلند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے قریب جانے کی کوشش کی گئی۔لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دباؤ کے باوجود ن لیگی قیادت نے مقررہ وقت پر الیکشن کرانے پر اتفاق کیا اور فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب حکومت کی تبدیلی کے لیے کوششیں کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے نواز شریف کے قریب جانے کی کوشش کی گئی تاہم نوازشریف کے سکیورٹی گارڈز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ن لیگی قائد کے قریب جانے سے روک دیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ لیگی کارکنوں کی جانب سے بھی جوابی نعرے لگائے گئے، اس موقع پر لندن پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دوسری جانب پشاور سے دبئی جانے والی پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی پرواز میں انتہائی حیران کن معاملہ دیکھنے کو ملا جس کی ویڈیو نے مسافروں سمیت ہر شہری کو ششدر کر دیاہے ، ایک نوجوان جس نے دوران سفر جہاز کی کھڑکی توڑنے کی بھی کوشش کی تاہم جہاز کے عملے نے معاملے کو سنبھال لیا ۔تفصیلات کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی اے کی پشاور سے دبئی جانے والی پرواز ایک نوجوان جہاز کے فلور پر لیٹا ہواہے اور اس نے تمام مسافروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا رکھی ہے ۔

About Admin

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عمران خان کے ساتھ کیا ہو گا؟ پیر پنجر سرکار کی پیش گوئیوں نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(نیووز ڈیسک) واضح رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی سیاسی کامیابی مل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.