Breaking News

’’اب بھی کچھ نہیں بگڑا ‘‘ مسلم لیگ (ن)کیا آفر کرا رہی ہے؟ مونس الٰہی نے ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری مونس الٰہی نے مسلم لیگ ن کی آفر سے متعلق اہم انکشاف کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے ن لیگ کے سینئرشخص نے آفردی کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا لیکن بطور جماعت اور خاندان فیصلہ کیا ۔

کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ، اب اگر مگر کی بات نہیں بنیادی بات ہے کہ ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں تمام اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کرالیں لیکن شریف برادران الیکشن میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں آیا تو چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ایک بات کی کہ شریف خاندان پر اعتبار نہیں کرنا ، مجھے حکومت کے خلاف سازش سے متعلق تو نہیں پتا لیکن وقت آ گیا ہے ہم فیصلہ کریں کہ اپنا سوچنا ہے یا پاکستان کا سوچنا ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ پرویزخٹک، اسدعمر، شاہ محمود نے آخری وقت میں ہمیں وہ حماقت کرنے سے روکا ، چوہدری شجاعت حسین پہلے دن سے آن بورڈ تھے ، عوام میں نکل کردیکھیں تو آپ کو علم ہوجائے گا کہ عوام کی آواز کیا ہے؟ علیم خان نے کہا کہ نیب کیسز تھے اور ان کیسز میں مجھے اندر کیا ، کیسز تو ہم پر بھی تھے کیسز لڑے اور بری ہوئے اس پر بچوں کی طرح رونے کی کیا ضرورت ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو تبادلے کے باوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *