Breaking News

اہم ترین صوبائی وزیر کا وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت پنجاب میں تحریک انصاف کی جانب سے اُن کے حمایت یافتہ پرویز الہی پنجاب کے وزیر اعلی ہیں مگر پنجاب میں اختیارات کی وجہ سے رسہ کشی جاری ہے ۔ تحریک انصاف کے وزراء کا موقف ہے کہ اُن کے جائز کام بھی نہیں ہو رہے اور وہ بالکل بے اختیار ہیں۔

اسی طرح آج وزیر معدنی وسائل پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ لطیف نذر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی قیادت سے کوئی شکوہ نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی سے گلہ ہے۔تحریک انصاف کے سٹی صدر فیصل آباد کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گے۔لطیف نذر کا کہنا تھا کہ ایک دو روز میں وزارت سے باقاعدہ استعفٰی دے دوں گا۔ دوسری جانب عاقب جاوید  کے بیان پر  وسیم اکرم نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے علم ہوتا تو کبھی عاقب جاوید کو ٹیم میں نہ کھیلنےدیتا۔ سوئنگ کے سلطان اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے معین خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان  نے وسیم  اکرم سے سوال کیا کہ عاقب جاوید کہتے ہیں میں ٹیم میں تب ہی کھیل پاتا تھا جب وسیم اکرم  کپتان نہ ہوں یا ٹیم میں ہی نہ ہوں ،  وسیم  اکرم نے جواب دیا کہ  اگر مجھے پہلے علم ہوتا تو میں اسے ٹیم میں بالکل ہی نہ کھیلنے دیتا۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ 20 سال ہو گئے ریٹائرڈ ہوئے ، ٹی وی پر آکر کچھ بھی بولتے رہتے ہیں، انہیں تھوڑا چپ کرائیں ،  میں انکی بونگیاں  سنتا رہتا ہوں ، 20 سال بعد ان باتوں کا کیا مقصد ؟، اب ا نہیں آگے بڑھنا چاہئے ، کوئی پرواہ نہیں کرتا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *