Breaking News

“مصلحت کی بھی حدہوتی ہے”، مولانا فضل الرحمان کا فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے بھی فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  “مصلحت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ” ، قوم کو اس  کی امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے۔

کہ اقتدارکوغیرضروری لمبا کرنا جےیوآئی (ف) کا مؤقف نہیں،نئی حکومت زیادہ سےزیادہ ایک سال کے لیے ہے،  انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کی جائیں، موجودہ اسمبلیوں کافائدہ اٹھاتےہوئےانتخابی اصلاحات کرلیں۔ سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے کہا کہ  موجودہ حکومت کےاندرجےیوآئی(ف)کااپنامؤقف ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ قوم کوامانت واپس کردیں جس کےلیےجدوجہد کی، ‏میت پراگر10کروڑلوگ بھی اکٹھےہوجائیں دوبارہ زندہ نہیں ہوسکتی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان جس نجی طیارے میں کراچی پہنچے اس کے بارے میں سوشل میڈ یا میں چہ میگوئیاں جار ی ہیں کہ وہ بحریہ ٹاﺅن کا طیارہ ہے تاہم اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق عمران خان کراچی جلسے میں شرکت کے لیے جس نجی طیارے پر شہرقائد پہنچے ، وہ بحریہ ٹاﺅن کا طیارہ نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کے تمام طیارے گزشتہ ایک ہفتے سے دبئی میں موجود ہیں جبکہ چیئر مین ملک ریاض کا ذاتی طیارہ بھی گزشتہ ایک ہفتے سے دبئی میں موجود ہے ۔عمران خان جس طیارے پر کراچی پہنچے اس پر بحریہ ٹاﺅن کا لوگو موجو د نہیں جبکہ ذرائع نے مزید بتا یا کہ جس طیارے میں عمران خان کراچی پہنچے ہیں ،وہ اینگرو کمپنی کی ملکیت ہے ۔اس سے پہلے یہ طیارہ ہاشوانی گروپ کے پاس تھا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *