Breaking News

سب سے بڑی خبر پرویز الٰہی کی چھٹی ۔۔وفاق کے بعد پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی آئینی طریقے سے ہوتی ہے جیسے قومی اسمبلی میں ہوئی تو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میر جعفر اور میر صادق کا پروپیگنڈا کرو۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

کہ عمران خان کی سوچ نے پاکستان کو دنیا میں گندا کر دیا ہے، اس طرح کوئی بھی آ کر کوئی بات کر سکے گا۔میں نے قوم کو گورننس میں اپنا خون پسینہ دیا ہے۔نواز شریف کے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی۔عمران خان کہتے تھے جو ضمیر فروشی کرے گا اس کے بچوں سے کوئی شادی نہیں کرے گا ضمیر فروشی کرنے والا شرک کرتا ہے وہ فتوے دیتے تھے ۔عمران خان اعتراف کررہے ہیں میں نے پانچ ووٹ خریدے ہیں، عمران خان نے پاکستان کو برباد کیا کس طرح امریکہ کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے،ہمیں پاکستان کو بچانا ہے جھوٹ سے نہیں۔ا،عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ مریم نواز اور نوازشریف نے این آر او لیا۔ مریم نواز کوعدالت نے میرٹ پر بری کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خان عباسی،سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ نے جرات سے جیلیں کاٹیں۔ ن لیگی رہنماؤں نے بھی ہر ظلم برداشت کیا۔عمران خان کی جانب سے مریم نواز پر این آر او لینے کاالزام قابل مذمت ہے۔مریم نواز کو نیب قانون سے بریت نہیں ملی۔پارٹی قیادت کو برترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔علیمہ خان کو این آر او میں نے تو نہیں دلوایا جبکہ فرح خان کو بھی این آر او میں نے نہیں دلوایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کلین چیٹ دی۔ بی آر ٹی جس میں کئی 100 ارب روپے کا گھپلا ہوا،تحقیقات ہوتی رہیں۔بی آر ٹی پشاور میں ثابت ہوچکا کہ اربوں کی کرپشن ہوئی۔حقائق سے ثابت کر چکا ہوں کہ عمران خان غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *