Breaking News

امریکہ کے سامنے ’’ایبسلوٹلی ناٹ ‘‘کا جملہ عمران خان کا نہیں در اصل نواز شریف کا ہے ؟ دلچسپ انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابق وزیر اعظم عمران خاں نے ایک انٹرویو میں امریکہ کے حوالے سے ایبسلوٹلی ناٹ کا لفظ بولا تھا جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا جب کہ امریکہ کی جانب سے بھی ان الفاظ پر اظہار ناراضگی کیا گیا تھا۔

جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قومی غیرت پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا، امریکا ہمیں 5ارب ڈالر دے رہا تھا ہم نے اس وقت ایبسولوٹلی ناٹ کہا تھا ۔ نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہر چیز مہنگی تھی، میرے دور میں چیزیں سستی اور لوگ مطمئن تھے، سابق وزیر اعظم نے اپنے جیل کے ایام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ والدہ مجھے جیل میں ملاقات کے وقت کہتی تھیں کہ آپ کے بغیر واپس نہیں جانا ، والدہ نے میرے ہاتھوں میں ہی جان دی ، تاحیات قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے چھوٹے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بتایا کہ انہیں ہمیشہ شکایت رہی کہ والدہ مجھ سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج قوم سے دل کی باتیں کریں گے ، نواز شریف کی گفتگو آج شام 4بجے نشر کی جائے گی ۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے اینکر عمران ریاض خان کا سیلاب متاثرین کیلئے لگایا گیا کیمپ ہٹانے کا معاملہ حل کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کی جانب سے ہفتے کے روز کی گئی ایک ٹوئٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ پنجاب پولیس نے انہیں سیلاب متاثرین کیلئے لگایا گیا کیمپ اکھاڑنے کا کہا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *