Breaking News

کیا فوج کو نیوٹرل رہنا چاہیے؟ حامد میر کی طرف سے کرائے گئے سروے کا نتیجہ آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا فوج کو نیوٹرل رہنا چاہیے؟ حامد میر کی طرف سے کرائے گئے سروے کا نتیجہ آ گیا۔۔۔۔ نامور اینکر پرسن حامد میر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک سروے کروایا گیا ہے کہ پاک فوج کو نیو ٹرل رہنا چائیے یا نہیں کیونکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں فوج کے نیوٹرل رہنے پر سوال اُٹھا رہے ہیں۔

اس سروے کے جواب میں 74 فیصد لوگوں نے کہا کہ فوج کو نیوٹرل رہنا چاہیے۔ حامد میر نے ٹوئٹر صارفین سے سروے میں سوال پوچھا “آئین کی دفعہ 244 کے تحت فوج کو سیاست سے دور رہنا چاہیے لیکن عمران خان کا خیال ہے کہ موجودہ صورت حال میں فوج کو نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے، آپ  کے خیال میں فوجی افسروں اور جوانوں کو کیا کرنا چاہیے؟” اینکر پرسن کے آن لائن سروے میں آٹھ ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا جن میں سے 74 فیصد نے کہا کہ فوج کو نیوٹرل رہنا چاہیے اور سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ حامد میر کے مطابق  سروے میں حصہ لینے والے 24 فیصد افراد نے عمران خان سے اتفاق کیا اور کہا کہ فوج کو نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کے دن سے متعلق پیش گوئی کر دی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم اورخشک رہے گا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق موسم کی پیشگوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر ، با لائی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے ، اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  لا ہور، قصور، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور ناروال میں چند مقامات پر بارش متوقع  ہے جبکہ  چترال، دیر، سوات ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *