Breaking News

آج کہاں کہاں بارش برسے گی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج کے دن سے متعلق پیش گوئی کر دی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم اورخشک رہے گا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق موسم کی پیشگوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر ، با لائی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  لا ہور، قصور، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور ناروال میں چند مقامات پر بارش متوقع  ہے جبکہ  چترال، دیر، سوات ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔آج  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ دوسری جانب اینکر پرسن حامد میر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک سروے کروایا گیا ہے جس کے جواب میں 74 فیصد لوگوں نے کہا کہ فوج کو نیوٹرل رہنا چاہیے۔ حامد میر نے ٹوئٹر صارفین سے سروے میں سوال پوچھا “آئین کی دفعہ 244 کے تحت فوج کو سیاست سے دور رہنا چاہیے لیکن عمران خان کا خیال ہے کہ موجودہ صورت حال میں فوج کو نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے، آپ  کے خیال میں فوجی افسروں اور جوانوں کو کیا کرنا چاہیے؟”اینکر پرسن کے آن لائن سروے میں آٹھ ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا جن میں سے 74 فیصد نے کہا کہ فوج کو نیوٹرل رہنا چاہیے اور سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ حامد میر کے مطابق  سروے میں حصہ لینے والے 24 فیصد افراد نے عمران خان سے اتفاق کیا اور کہا کہ فوج کو نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *