Breaking News

بڑی خبر23 مئی کو حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ہوچکا تھا،شہباز شریف کی الوداعی تقریر تیار تھی لیکن پھر فیصلہ کیوں تبدیل ہوا؟ اسحاق ڈار بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کی ہدایت کر دی تھی ، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم الوداعی تقریر بھی تیار تھی مگر عمران خان کے مارچ کے اعلان کے بعد نواز شریف نے فیصلہ تبدیل کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  عمران خان پریڈ گراؤنڈ میں دھرنے کا شوق پورا کرلیں ، انہیں  ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ   نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان آخر کے دو سے تین ہفتوں میں ہوجائے گا،الیکشن آئندہ برس اکتوبر میں ہی ہوں گے،  بجلی کی قیمت میں کمی کا منصوبہ ہےمگر فوری عملدرآمد ممکن نہیں ،صوبوں نے غیر آئینی کام کیا تو گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز سے ایک خاتون کی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر یہ کہہ کر وائرل کی جا رہی ہے کہ ان دونوں نے شادی کرلی ہے، تاہم اب تصویر میں موجود خاتون خود سامنے آ گئی ہیں۔ خاتون کا نام آمنہ بدر ہے اور ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں آمنہ بدر نے انتہائی نرم لہجے میں اپنے اور چوہدری پرویز الہٰی کے رشتے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا پرویز الہٰی کے ساتھ پرانا تعلق ہے ، وہ چوہدری پرویز الہٰی کی بھتیجی ہیں اور  وہ ان کے باپ کی جگہ ہیں۔آمنہ بدر کا کہنا تھا کہ وہ شادی شدہ اور بال بچے دار ہیں، وہ اسلام آباد میں اپنا ایک سٹور چلاتی ہیں اور بزنس وومین ہیں، برائے مہربانی ایسی چیزوں سے پرہیز کریں۔

About Admin

Check Also

کیا فوج کو نیوٹرل رہنا چاہیے؟ حامد میر کی طرف سے کرائے گئے سروے کا نتیجہ آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا فوج کو نیوٹرل رہنا چاہیے؟ حامد میر کی طرف سے کرائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *