Breaking News

’’ ہم بہت خوش قسمت ہیں اسلام اور پاکستان دونوں کو چھوڑ دیا ‘‘۔۔۔ آسڑیلیا کی شہریت حاصل کر نے والے پاکستانی میاں بیوی مرتد کیوں ہوئے؟ حیران کن بات کہہ ڈالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی عوام بہت سے مسائل کا شکار ہیں جن میں ضروریات زندگی سے لے کر امن و امان کے مسائل تک سبھی شامل ہیں لیکن ان مسائل سے نہ تو زندگی رکتی ہے اور نہ ہی یہ مسائل دینی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں لیکن ایک شادی شدہ جوڑے نے ان مسائل کو بنیاد بنا کر نہ صرف اپنے وطن سے منہ موڑ لیا۔

بلکہ بدقسمت میاں بیوی نے دین سے بھی تعلق توڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک جوڑے نے ان مسائل کو جواز بنا کر 2012 میں ملک پاکستان چھوڑا اور آسٹریلیا جا بسے۔ سمیع شاہ ایکٹنگ کرتا ہے جبکہ اس کی شریک حیات ماہر نفسیات ہے۔ ملک اور دین چھوڑنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں اپنے آپ کو ہمیشہ غیر محفوظ محسوس کیا اور یہی چیز ملک اورمذہب چھوڑنے کی وجہ بنی۔ یہ بدقسمت جوڑا کہتا ہے کہ پاکستان اور مذہب سے کنارہ کشی کے بعد اپنی قسمت پر ناز کر رہے ہیں۔ وہ مرتد ہو چکے ہیں اور چند ماہ قبل آسٹریلیا کی نیشنلٹی بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے دونوں فیصلوں کی وجوہات کو پاکستان میں فرقہ واریت اور اقلیتوں اور عورتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے کو قرار دیا۔ یہ بدقسمت جوڑا اپنی بیٹی کے ساتھ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں رہائش پذیر ہیں۔ سمیع شاہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے جب پہلی بار پورک کھایا تو وہ ان کی زندگی کا سب سے خوبصورت موقع تھا جس پر اینکرنے ان سے پوچھا کہ اگر انہیں مے خانے جانے کا کہا جائے تو وہ جائیں گے تو سمیع شاہ نے کہا کہ وہ ایسا موقع ضائع نہیں کریں گے۔

About Admin

Check Also

عمران خان کی سابق ا ہلیہ جمائما خاں نےسیلاب متاثرین کیلئے امداد تحریک انصاف کی بجائے کس کو دینے کی اپیل کردی؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مقررہ اوسط سے زائد مون سون بارشوں نے سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *