Breaking News

بچے پیدا کرنے پر اب ملیں تقریباً 16لاکھ روپے، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قبل ازیں دنیا کے متعدد ممالک میں بچہ پیدا کرنے پر انعام دیا جاتا ہے یہ خاص کر اُن ممالک میں ایسا کام کیا جاتا ہے یہاں کی آبادی بہت کم ہوتی ہے تاہم اب بچے پیدا کرنے پر اب ملیں گے آپ کو تقریباً 16لاکھ روپے، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔

سنگاپور نے عالمی وبا ‘کورونا وائرس’ کے دوران بچے پیدا کرنے پر والدین کو خصوصی بونس دینے کا اعلان کردیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی ملک سنگاپور کی حکومت نے عالمی وبا کے دوران بچے پیدا کرنے والے والدین کو خصوصی بونس دینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ سنگاپور حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بچے پیدا کرنے والے سنگاپوری جوڑوں کو خصوصی بونس دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور حکومت نے نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بچے پیدا کرنے پر والدین کو بونس کی پیش کش کی گئی ہے تاکہ شرح پیدائش کو فروغ دیا جاسکے۔ سنگا پور حکومت اس بارے میں ماضی سے کام کررہی ہے۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دوران ہزاروں افراد ملازمت سے محروم ہوئے اور لوگوں کو شدید مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا، اسی کے پیش نظر جو جوڑے بچے کی پیدائش کا ارادہ رکھتے تھے انہوں نے بھی پلان ختم کردیا۔ سنگاپور کے نائب وزیراعظم ہینگ سوی کیٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کئی جوڑے والدین بننے کی خواہش رکھتے تھے لیکن انہوں نے مالی مشکلات کے باعث اپنے فیصلے کو ملتوی کردیا ہم انہیں خصوصی بونس دیں گے۔ سنگاپور حکومت حالیہ پالیسی کے تحت والدین بننے والے شہری کو 10 ہزار ڈالرز تک کی رقم فراہم کرتی ہے۔

About Admin

Check Also

’’یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے ‘‘ کینسر میں مبتلا شدید بیمار بالی وڈ بھائی سنجے دت کے بارے میں مداحوں کیلئے بہت بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کینسر ایک ایسا مرض ہے جس کا نام سنتے ہی انسان ختم ہوجاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *