Breaking News

بڑی خوشخبری : 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے کہا ہے کہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے آرمی والوں کو پمپ پر بٹھا دیں، سپاہی کی بڑی عزت ہے، اگر ایک سپاہی بھی پمپ پر کھڑا ہوجائے تو لوگ 20 روپے تو کیا 50 روپے بھی اس کے احترام میں کم کردیتے ہیں۔

ملک میں کرپشن بے تحاشا بڑھ گئی ہے،حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری اس حکومت کو لے ڈوبے گی،۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بیڈ گورننس کے ساتھ بے تحاشا کرپشن نچلی سطح تک سرایت کرگئی ہے، اللہ پر یقین کریں کہ جب ہم حلقوں میں جاتے ہیں، لوگوں سے ملتے ہیں تو وہاں اتنی مایوسی ہے، کہ جس کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو اپوزیشن اور احتجاجی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں۔ حکومت کو اگر کوئی نقصان ہوگا تو یہ مہنگائی اور بیروزگاری لے ڈوبے گی۔16اکتوبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کاامکان ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات پرپٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔نجی چینل جیو نیوز کے مطابق 16اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی کم کر کے قیمتیں کم کیے جانے کا امکان ہے ۔ حکومت پاکستان فی لیٹر ڈیزل پر 30روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے،پٹرول پرفی لیٹر 27روپے32پیسے لیوی عائدہے، ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر فی لیٹر 11روپے 43پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ خیال رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی۔

About Admin

Check Also

کشمالہ طارق کو اُنکے دولت مند دولہا نے شادی پر کیا کچھ پیش کر دیا؟ حیران کُن تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق شادی کے بندھن میں بندھ گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *