Breaking News

باز آ جاؤ ورنہ ۔۔۔۔آرمی چیف نے بلاول زرداری کو فون گھما دیا ،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا ۔اس صورتحال پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

پریس کانفرنس کے بعد آرمی چیف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کر لیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کر کے آج شام پیش آنے والے واقعے پر بات کی ۔ آرمی چیف کی جانب سے کراچی کے معاملے پرفوری نوٹس لینے اور معاملے کی شفاف انکوائری کی یقین دہانی پر بلاول بھٹو نےانہیں سراہا ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ ریاست کے اوپر ریاست کا کھلا ثبوت ہے، ایڈیشنل آئی جی پولیس کا یہ خط آئین سے آپ کی بغاوت کا ثبوت ہے، آپ نے منتخب صوبائی حکومت کے اختیارات کا مذاق اڑایا اور پاک فوج کو بدنام کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ کا خط بھی شیئر کیا اور کہا کہ جو کراچی میں ہوا ہمارے بیانیے” ریاست کے اوپر ریاست ہے‘‘ کا کھلا ثبوت ہے۔ آپ نے منتخب صوبائی حکومت کے اختیارات کا مذاق اڑایا۔ چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ سینئر ترین پولیس افسران کو اغواء کرکے زبردستی آرڈر لیے اور پاک فوج کو بدنام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کا یہ خط آئین سے آپ کی بغاوت کا ثبوت ہے۔

About Admin

Check Also

ن لیگ میں دراڑ پڑگئی۔!! سابق وزیر کی وزیر اعظم سے خفیہ ملاقات، خبر نے اپوزیشن میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتی ہے، اہم ترین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *