Breaking News

آج کی بڑی بریکنگ نیوز: تمہاری غلامی قبول نہیں کہ تم لوگ جو کہو ہم وہ کریں اور ۔۔۔ کیپٹن صفدر پر مقدمہ کے معاملے پر پوری سندھ پولیس نے بغاوت کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سندھ میں جلسے کے موقع پر مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی تھی اس دوران کیپٹن صفدر نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگوا دیا تھا تحریک انصاف کی جانب سے کیپٹن صفدر کے خلا ف مقدمہ درج کروایا گیا تھا اور اُنہیں رات کے وقت گرفتار کیا گیا تھا۔

کیپٹن صفدر پر مقدمے کے معاملے پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے بعد سندھ پولیس کے متعدد افسران نے بغاوت کا اعلان کر دیاہے۔ڈی آئی جی ایسٹ ، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق کیپٹن صفدر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی پر مقدمے کے معاملے پر آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب سمیت متعدد سندھ پولیس افسران کی جانب سے چھٹیوں کی درخواست دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بھی چھٹیوں پر جانے کافیصلہ کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے علاوہ سندھ پولیس کے 7ایس ایس پیز نے بھی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔ خیال رہے کہ کیپٹن (ر)صفدر پر مقدمہ کے معاملے پر پولیس افسران کافی دباﺅ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے اعلیٰ افسران کی جانب سے چھٹیوں کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ دوسری جانب  (ن) لیگ نے اپنی اتحادی جماعت کی ہی وکٹیں گرانا شروع کر دیں، معتبر شخصیت (ن) لیگ کو پیاری ہوگئی۔ پیپلزپارٹی کے سابق رکن اسمبلی انجینئر ملک بلال کھر نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان سے ملاقات کر کے اپنے ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شمولیت کااعلان کر دیا ۔

About Admin

Check Also

ان للہ و انا الیہ راجعون ۔۔!!! چودھری نثار کے گھر صف ماتم بچھ گئی،اچانک انتقال کی خبر،ملک بھر سے تعزیتی پیغامات شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قبل ازیں مسلم لیگ نے کے تا حیات قائد میاں محمد نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *