Breaking News

بریکنگ نیوز: پاکستانیوں آپ کو مبارک ہو ، ہم سرخرو ہو گئے ۔۔۔۔ صبح صبح وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ ۔۔۔ قوم کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیت نیک ہو تو منزل آسان ہو جاتی ہے آخر کار وہ خوش خبری آ ہی گئی جس کا پوری پاکستانی قوم کا شدت سے انتظار تھا وزیر اعظم عمران خان نے آج صبح قوم کو ایک ٹویٹ میں خوش خبری سنائی ہے ایک ٹی وی چینل کے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔

جس میں کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس کی خوش خبری دیتے ہوئےآج صبح لکھا ’پاکستان کے لیے عظیم خوش خبری‘۔وزیر اعظم نے لکھا کہ بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں، ماہِ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سر پلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر ہوگیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کو 1492 ملین ڈالر خسارے کاسامنا تھا، جب کہ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات میں 29 فی صد اضافہ ہوا اور ترسیلاتِ زر میں 9 فی صد اضافہ ہوا۔حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا، رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 80 کروڑ 50لاکھ ڈالرز تک جا پہنچا۔قبل ازیں تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا، جولائی اور اگست2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 80 کروڑ 50لاکھ ڈالرزہوگیا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جولائی اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1ارب 21کروڑ ڈالرز تھا جبکہ اگست میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔یاد رہے جولائی 2020میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 42کروڑ40 لاکھ ڈالرزتک جا پہنچا تھا جبکہ جون میں 10کروڑ ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔

About Admin

Check Also

ان للہ و انا الیہ راجعون ۔۔!!! چودھری نثار کے گھر صف ماتم بچھ گئی،اچانک انتقال کی خبر،ملک بھر سے تعزیتی پیغامات شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قبل ازیں مسلم لیگ نے کے تا حیات قائد میاں محمد نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *