Breaking News

خواجہ آصف کا ایکسیڈنٹ کروا دو !!! وزیراعظم نے یہ کس کوکہا؟تہلکہ خیز دعوی سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خواجہ محمد آصف جو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ہیں اور وہ سابق وفاقی وزیر پانی  و بجلی کے علاوہ وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں وہ اکثر اوقات وزیر اعظم عمران خاں کو اپنی تقاریر میں سخت تنقیدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ جس کی ووجہ سے وزیر اعظم عمران خاں کو اُن پر بہت غصہ ہے۔

تاہم اب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میرے شہر کےسیاسی مخالفین کو کہا ہے کہ اس بندے کو فکس کرو۔ وزیراعظم ہاؤس میں منصوبہ بندی ہوئی کہ اس کا ایکسیڈنٹ کروا دیتے ہیں یا اس کے اوپر ڈرگز ڈال دیتے ہیں۔ نجی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے میرے شہر کے سیاسی مخالفین کو کہا کہ اس بندے کو فکس کرو۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعظم ہاﺅس میں میرے خلاف منصوبہ بندی ہوئی کہ اس بندے کو فکس کرو ، اس کا ایکسیڈنٹ کروا دیتے ہیں،اس پر ڈرگز ڈال دیتے ہیں۔ گاڑی سے نکال کر تھپڑ مارنے، منہ کالا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی۔  خواجہ آصف نے کراچی واقعہ کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی واقعہ میں رینجرزکے لوگ ملوث ہیں ۔ بہت سے ادارے آپس میں ٹکرا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت معاملہ مفاہمت کی جانب جاتا نظر نہیں آرہا ۔ یہ ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا ہے، ہائبرڈ ماڈل نہ ہی پٹڑی پر چلا ہے اور نہ ہی بیٹری پر چل پایا ہے۔

About Admin

Check Also

ن لیگ میں دراڑ پڑگئی۔!! سابق وزیر کی وزیر اعظم سے خفیہ ملاقات، خبر نے اپوزیشن میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتی ہے، اہم ترین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *