Breaking News

سندھ میں گورنر راج کا نفاذ۔۔۔ گورنر سندھ نے اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کافی عرصے سے یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ سندھ میں گورنر راج لگایا جا رہا ہے جس پر وفاق اور سندھ حکومت میں سخت کشیدگی چل رہی تھی جب کہ کل کیپٹن صفدر والے واقعہ کے بعد وزیر اعظم عمران خاں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد بھی طلب کر لیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر راج سندھ کے ساتھ زیادتی ہوگی۔نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے واضح کیا کہ سندھ میں گورنر راج نہیں لگایا جارہا اور نہ ہی اس قسم کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے خود ہی ہر 2 مہینے بعد شور ڈال دیتے ہیں کہ کوئی سندھ میں گورنر راج لگا کر دکھائے۔ سندھ میں گورنر راج کون لگا رہا ہے؟ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر راج سندھ کے ساتھ زیادتی ہوگی، بلکہ گورنر راج کسی بھی صوبے کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ کسی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو فون پرایسا کہا ہے تو اس کا نام بتایا جائے۔خیال رہے کہ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ انہیں سندھ حکومت ختم کرنے کی دھمکی گی گئی تھی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کمشنر کی جانب سے جرمانے کے فیصلے کے خلاف کمشنر اسلام آباد کے آفس میں اپیل داخل کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سرینہ عیسیٰ نے اپیل اپنے وکیل کے ذریعے کمشنراسلام آباد آفس میں داخل کرائی ہے۔سرینہ عیسیٰ کی جانب سے لندن جائیدادوں پر ساڑھے 3 کروڑ جرمانے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات! خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آگئے، دوٹوک اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دو یوم قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *