Breaking News

کپتان نے بڑے ملک کے ساتھ 250ارب کی ڈیل منسوخ کردی، دنیا فیصلے پر حیران ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف فرانس سے بطور احتجاج 250ارب کی ڈیل منسوخ کردی۔ اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف فرانس سے بطوراحتجاج 250ارب کی ڈیل منسوخ کردی ہے اوراس بات کی تصدیق معروف روزنامے نے بھی کردی ہے۔

معروف برطانوی اخبار دی لندن پوسٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ فرانس کی حکومت کیطرف سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف فرانس سے بطوراحتجاج کیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان نے نیوی کے لئے27جدید ترین ہیلی کاپٹرخریدنے تھے۔ پاکستان اس معائدے کی بجاۓ اپنی دفاعی ضرورت پوری کرنے کے لئےچین یاامریکہ سے رجوع کرے گا۔ دوسری طرف عالمی ذرائع ابلاغ بھی اس فیصلے کو پاکستان کی طرف سے فرانس اورفرانس کے حامی ملکوں کے لیے ایک بہت بڑا پیغام سمجھے رہے ہیں۔ یاد رہےکہ پاکستان نے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر بیڑے کو جدید بنانے کے لئے 27 ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے ٹینڈر کے عمل کے لئے حتمی دعویداروں میں سے فرانس کے ایئربس کا انتخاب کیا تھا اس معاہدے میں ، جس کی قیمت تقریبا. 1.5 بلین ڈالر تھی۔ پاکستان کا فرانس سے بطور احتجاج 250ارب کا معائدہ منسوخ کیا جانا دنیا کے لئے انتہائ حیران کن اور دلیرانہ فیصلہ قرار دیا جارہا ہے ادھر واشنگٹن سے لیکرتل ابیب تک کی حکومتیں پاکستان کے اس فیصلے کوحیرت سے دیکھ رہی ہیں‌ ،عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ پاکستان کے اس فیصلے نے وزیراعظم کے مضبوط موقف کودنیا پرثابت کردیا کہ وہ گستاخان رسول کے خلاف کسی بھی حد جاسکتے ہیں۔

About Admin

Check Also

ان للہ و انا الیہ راجعون ۔۔!!! چودھری نثار کے گھر صف ماتم بچھ گئی،اچانک انتقال کی خبر،ملک بھر سے تعزیتی پیغامات شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قبل ازیں مسلم لیگ نے کے تا حیات قائد میاں محمد نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *