Breaking News

شاہی محل کی نوکری کا بہترین موقع تنخواہ 40لاکھ روپے ۔۔۔جلدی کریں اس ویب سائٹ پر جائیں اور اپلائی کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کے مہنگائی کے اس دور میں پُرکش نوکری ہر کسی کی بڑی خواہش ہوتی ہے لیکن مراعات سے بھر پور نوکری کی سیٹ ایک ہوتی ہے جبکہ امیدوار کئی ہوتے ہیں اسی طرح اب برطانوی شاہی خاندان نے امورِ خانہ داری کے لیے ملازمت کا اشتہار دے دیا، دلچسپ بات یہ ہے۔

کہ اس نوکری کے لیے کوئی بھی اپلائی کر سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کی ویب سائٹ پر ’دی رائل ہاؤس ہولڈ‘ کے نام سے ایک آسامی کا اعلان کیا گیا۔یہ دوسرے درجے کی شاگردی کی نوکری ہے جس کے لیے منتخب ہونے والا امیدوار ونڈسر کیسل میں ہی رہے گا جبکہ اپنے کام کے سلسلے میں اسے بکنگھم پیلس بھی جانا پڑے گا ۔شاہی خاندان کی ویب سائٹ کے مطابق ملازمت پر آنے والی شخص کو محل میں رکھے قیمتی سامان کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ہو گا اور انھیں ان کی بہترین حالت میں سجا کر پیش کرنا ہوگا۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ مستقل پوزیشن ہے، اور جسے بھی اس کام کے لیے منتخب کیا جائے وہ سب سے پہلے 13 ماہ کی ٹریننگ حاصل کرے گا اور اس کے بعد پھر اسے مستقل طور پر کام کے لیے رکھ لیا جائے گا۔اس میں دی رائل ہاؤس ہولڈ کی تنخواہ 19 ہزار 140 پاؤنڈز جو تقریباً 40 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔یہ جتنا آسان دکھ رہا ہے اتنا آسان ہے نہیں، کیونکہ شاہی خاندان کے لیے ملازمین کو منتخب کرنے کی ذمہ دار کمپنی کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے لیے بہترین امیدوار تلاش کرنا گھاس کے ڈھیر سے سوئی ڈھونڈنے کے مترادف ہے۔

About Admin

Check Also

معروف بھارتی اداکارہ گزر گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا ،کروڑوں دلوں کی دھڑکن بھارتی اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *