Breaking News

تحریک لبیک نے لاہور کو ”کورونا ٹائم بم“ بنانے میں کسر نہیں چھوڑی، خادم حسین رضوی کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت پر وفاقی وزیر کا شدید ردعمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ گریٹر اقبال پارک میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ ان کے استاد عبدالستار سعیدی نے پڑھائی ، ملک بھر سے لاکھوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، لوگ دھاڑیں مارمار کر روتے رہے ۔

اس موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے، سبزہ زار سے چوک یتیم خانہ اور مینار پاکستان پر سینکڑوں پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی تھی۔خادم حسین رضوی کو چند برس پہلے تک کوئی نہیں جانتا تھا، علامہ خادم حسین رضوی جب ممتاز قادری کے حق میں کھل کر بولے ، تنبیہ کے باوجود وہ نہ رکے تو محکمہ اوقاف نے ملازمت سے فارغ کر دیا،جس کے بعد انھوں نے ستمبر 2017 میں تحریک لبیک کی بنیاد رکھی اور اسی برس لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں سات ہزار ووٹ حاصل کر کے سیاسی پنڈتوں کوورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ جبکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کو بزور طاقت روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کے رویے کو خطرناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں کا رویہ خطرناک ہے، امید ہے حزب اختلاف لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ وہ اپوزیشن کے جلسوں کو بزور طاقت روکے۔ انہوں نے علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت پر بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اپوزیشن کا رویہ خطرناک ہے، لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مذاق نہیں، تحریک لبیک نے بھی پورے لاہور کو کورونا کا ٹائم بم بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اوراب پشاور سے ملتان پیپلز پارٹی اور ن لیگ حشر بپا کریں گی۔

About Admin

Check Also

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات! خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آگئے، دوٹوک اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دو یوم قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *