Breaking News

بریکنگ نیوز: موسلادھار بارشیں، سردی کی شدت میں اضافہ۔۔۔!! ابر کرم کب تک برسیں گی؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خشک موسم کے طویل سلسلے کے بعد بارش کی پیشن گوئی، تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم گرما ختم ہونے کے بعد سے اب تک بیشتر علاقوں میں کئی ہفتوں سے کوئی بارش نہیں ہوئی۔ بارش نہ ہونے اور مسلسل خشک موسم کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کے علاوہ فضائی آلودگی میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

تاہم اب محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ کے درمیان شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔ ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق 23 سے25 نومبر کے درمیان شہر میں بارش کے امکانات ہیں، مضافاتی علاقوں میں ہلکی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار پڑنے کی توقع ہے تاہم گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ خالد ملک کے مطابق بارش کا سبب ملک میں داخل ہونے والا دوسرا ویسٹربنس سسٹم بنے گا، بارش کے بعد معمول سے قدرے تیز سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت گرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حدنگاہ 2 کلومیٹر تک کم ہوئی، جمعہ کو بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 28 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو مطلع دن کے صاف اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

About Admin

Check Also

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات! خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آگئے، دوٹوک اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دو یوم قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *