Breaking News

’’ عمران کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا جائے۔۔‘‘ عمران خان کوٹیکس گوشواروں میں اپنے تینوں بچوں کو ظاہر نہ کرنا مہنگا پڑ گیا، سپریم کورٹ میں میں بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم عمران خاں کے لئے ایک بڑی مشکل آن پڑی ہے اور معاملہ اُن کی نااہلی کی جانب بھی جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خاں کو وزارت عظمی کے منصب سے ہٹانے کے لئے بڑی شخصیت کی اہلیہ نے درخواست دائر کر دی ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں انہوں نے عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بیگم جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بچے جب چھوٹے تھے تو انہوں نے جب انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ، ان گوشواروں میں ان تین بچوں کو ظاہر ہی نہیں کیا گیا۔ بیگم جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ پہلے دائر کی گئی نظرثانی درخواست کو بھی منظور کریں۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ سرینا عیسیٰ کی جانب سے انیس جون کو سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف چوالیس صفحوں پر مشتمل نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ دوسری جانب پی ڈیم ایم کی لاہور میں سیاسی پاور شو کرنے کی تیاریاں کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ، لاہور ہائیکورٹ میں بڑا قدم اُٹھا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت،این سی او سی ،پی ڈی ایم ،ن لیگ ،پی پی پی کو فریق بنایا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

چھتیں ٹھیک کروا لو ملک بھر بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہو گا محکمہ موسمیات نے پورے ملک کو الرٹ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہفتہ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں، خطۂ پوٹھو ہار اور بالائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *