Breaking News

’’ میں بھی ڈار صاحب کا انٹرویو کرنا چاہتا ہوں لیکن۔۔۔‘‘ اسحاق ڈار کا بی بی سی کو انٹر ویو، حامدمیر بھی میدان میں آگئے، بڑی بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے سینئر رہنماء اسحاق ڈار نے بی بی سی کو انٹر ویو دیا جس میں لیگی رہنماء کو بی بی سی کے رپورٹر نے رگڑ کر رکھ دیا۔ اس انٹرویو کے کچھ کلپس پاکستانی ٹی وی چینلز پر چلائے گئے تھے۔

 جس پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حامد میر کا کہنا ہے کہ ’’میں بھی اسحاق ڈار سے سوالات کرنا چاہتا ہوں لیکن نہیں کر سکتا کیونکہ میں پاکستانی ہوں پاکستانی چینل پر کام کرتا ہوں پاکستان میں اسحاق ڈار سے انٹرویو کرنا ممنوع ہے یہ کون سا پاکستان ہے جس میں پاکستانی چینل بی بی سی پر اسحاق ڈار کا انٹرویو چلا سکتے ہیں خود انکاانٹرویو نہیں کر سکتے‘‘۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ سے چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ کہ حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ سے ، چینی کی قیمت میں پچھلے 20دنوں میں 20 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کنٹرول نرخوں پر درآمد چینی کی تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صوبوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو مناسب اور گنے کی قیمت کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ پاکستانیوں کی اکثریت وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، 96 فیصد مہنگائی سے پریشان ، تازہ سروے دیکھ کر حکومت کے بھی ہوش اڑ جائیں گے ۔ خیال رہے کہ ملک میں شوگر بحران کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا تھا جس پر وزیراعظم نے نوٹس بھی لیا تھا۔

About Admin

Check Also

چھتیں ٹھیک کروا لو ملک بھر بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہو گا محکمہ موسمیات نے پورے ملک کو الرٹ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہفتہ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں، خطۂ پوٹھو ہار اور بالائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *