Breaking News

عمران خان صاحب اگر آپ اجازت دیں تو ہم اب ۔۔۔ سینئر سیاستدان نے عمران خان سے کیا اجازت طلب کر لی؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ سے شروع ہونے والا قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) کا ’محبت سندھ بیداری مارچ‘ کراچی پہنچ گیا۔ قومی عوامی تحریک کے مارچ کے شرکاء نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جبکہ مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر قومی عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ وفاق کا جزائر آرڈیننس غیر آئینی ہے اور وفاق کو غلطی مان لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب اجازت دیں تو ہم تھوڑا سا گھبرالیں، پاکستان کے لوگوں کو دیوار سے نہ لگائيں، ایک دوسرے کو سازشی اور ایجنٹ کہناچھوڑ دیں۔ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن ہوں یا ان ہاؤس تبدیلی، وہ نئے سال میں اس حکومت کو نہیں دیکھ رہے۔خیال رہے کہ قومی عوامی تحریک وفاق میں حکومت کی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شامل ہے۔ دوسری جانب تازہ ترین خبروں کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے حکومت کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اس بار گنے کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے چینی کی فلو کلو قیمت 100 روپے سے بھی زیادہ ہو جانے کا خدشہ ہے ۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ہم نے حکومت کے احکامات پر کرشنگ 30 نومبر سے 15 روز قبل شروع کر دی تھی ۔حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہو گی،گنے کی قمیت 200 روپے فی من کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو چینی 75 روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو مگر تمام صوبوں میں متعلقہ حکام مڈل مین کا کردار ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔

About Admin

Check Also

کراچی کی استانی کا کارنامہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *