Breaking News

ریٹائرڈ اُساتذہ اور ملازمین کی سُنی گئی! بڑی شرط ختم، سرکاری نوکری سے ریٹائر ہونے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی حکومت نے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کے لئے اپنا ایک نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط ختم کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط ختم کر دی ہے۔

 

اس سے قبل ریٹائرڈ ٹیچرز کو ماہانہ پنشن کے لئے بنک میں نیا اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے لئے خوشخبری ہے، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط ختم کر دی ہے۔اس سے قبل ریٹائرڈ ٹیچرز کو ماہانہ پنشن کے لئے نیا بینک اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا تھا، اب اساتذہ جس اکاؤنٹ سے ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں اسی میں ان کی پنشن اور دیگر واجبات ادا کئے جائیں گے، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے لئے پنشن کے حصول میں آسانی پیدا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔ دوسری جانب تازہ ترین خبروں کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے حکومت کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اس بار گنے کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے چینی کی فلو کلو قیمت 100 روپے سے بھی زیادہ ہو جانے کا خدشہ ہے ۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ہم نے حکومت کےاحکامات پر کرشنگ 30 نومبر سے 15 روز قبل شروع کر دی تھی ۔حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہو گی۔

About Admin

Check Also

کراچی کی استانی کا کارنامہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *