Breaking News

اگر مولانا پنڈی آئیں گے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا ؟ پاک فوج کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے راولپنڈی کی طرف لانگ مارچ کا بھی عندیہ دے رکھا ہے اور اب اس پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا موقف بھی آگیا۔جی ایچ کیو میں ہونیوالی پریس کانفرنس میں سوال و جواب کے سیشن میں ایک صحافی نے کہا۔

 

کہ پی ڈی ایم نے حکومت وقت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے لیکن اب اس کیسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ راولپنڈی آئیں گے ، ان کا اشارہ جنرل ہیڈ کوارٹرز( جی ایچ کیو) کی طرف تھا، آپ اس پر کیا کہیں گے؟ اس سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھاکہ مجھے ان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، اور اگر وہ آنا چاہتے ہیں تو ہم انشا اللہ انہیں چائے پانی پلائیں گے ، ان کی اچھی دیکھ بھال کریں گے ، اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں۔ ان کے اس جواب پر صحافی بھی قہقہے لگائے بغیر نہ رہ سکے۔اس سے قبل ان کا کہناتھا کہ آپ کو (میڈیا نمائندگان کو )بلانے کا مقصد تقریبا ایک دہائی کے چیلنجز اور مختلف امور سے متعلق میڈیا کو آگاہی فراہم کرنا ہے، گزشتہ 10 سال پاکستان کے لیے ہر لحاظ سے بہت چیلنجنگ رہے، اگر 2020 کی بات کی جائے تو اس سال سیکیورٹی چیلنجز کے علاوہ لوکسٹ (ٹڈی کے حملے) اور کووڈ جیسی عالمی وبا نے بھی پاکستان کی معیشت اور فوڈ سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالے رکھا۔انہوں نے بتایا کہ پچھلی دہائی میں ایک طرف مشرقی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی شرانگیزیاں جاری تھیں تو دوسری جانب مغربی سرحد پر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا تھا۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود تمام اداروں اور پوری قوم نے متحد ہو کر مشکلات کا سامنا کیا اور اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا۔

About Admin

Check Also

کراچی کی استانی کا کارنامہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *