Breaking News

فوج سیاست سے الگ ہو گئی ہے ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو واضح پیغام پہنچایاہے کہ۔۔۔۔ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ ایسے وقت میں ہوئی جب وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیساتھ ملاقاتیں ہوئی اس کے بعد آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ہوئی۔اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جو مہم چلائی گئی وہ کسی حد تک کامیاب ہو ئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا ذاتی تجزیہ یہ کہتا ہے کہ فوج نے اپنے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں اور واضح کر دیا ہے کہ ہمارا سیاست کیساتھ کو ئی لین دین نہیں ، آپ جانیں اور سیاستدان جانیں ۔ سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جو مہم چلائی گئی وہ کسی حد تک کامیاب ہو ئے ہیں، کچھ لوگوں کے مطابق فوج میں غصہ پایا جاتا ہے کہ جب ملک میں براہ راست مارشل لاء نہیں ہے بلکہ ایک عوام کی منتخب کردہ حکومت ہے تو ایسے میں فوج کو بیچ میں کیوں گھیسیٹا جارہا رہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی ایک صفحے والی بات میں فرق پڑ چکا ہے ۔ اگر وزیراعظم عمران خان اپنے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں تو اس میں تو فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس آئی نے تمام تر الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا کہ میرے خیال سے عمران خان نے غلطی کی ،بار بار کہتے رہے کہ فوج اور ہم ایک پیج پر ہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے ،فوج ذیلی ادارہ ہے وہ ہر حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہوتا ہے۔

ہوسکتا ہے اس سے مولانا کو یہ تاثر ملا ہو کہ یہ واقعی ان کے ساتھ کوئی پارٹی ہیں ،پارٹی ہونے کا تک نہیں بنتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ آرمی کو آئین کے اندر آپ حکم دیں گے وہ اس پر عمل کرتی جائے گی اب وہ آپ کی اپنی پلاننگ ہے آپ ان سے کیا کام لینا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم فوج سے توقع کررہی ہے کہ حکومت کو نکال دے، اپوزیشن جب کہتی ہے بات سلیکٹرز سے ہوگی تو اس کا مطلب وہ فوج سے حکومت کو فارغ کرنے کا کہہ رہی ہے ، پی ڈی ایم نے فوج کو اسی لیے ہدف بنایا کہ ان کے ذریعہ عمران خان کو گھر بھیجا جائے۔پروگرام میں شریک جے یو آئی( ف) کے رہنما حافظ حمد للہ نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کوہم سنجیدہ نہیں لیتے ہیں، عمران خان کی معیشت انڈے سے شروع ہو کر لنگر خانے پر ختم ہوجاتی ہے، الیکشن کمیشن میں چھ سال سے فارن فنڈنگ کیس تعطل کا شکار ہے ہم کیسے کوئی کیس لے کر اس کے پاس جائیں۔ ق لیگ، ایم کیو ایم، جنوبی پنجاب محاذ صوبہ تحریک، جی ڈی اے اور آزاد اراکین کس کے کہنے پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، بیچ سے ہٹ جائے پھر ہم دیکھتے ہیں اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے، نامعلوم نمبروں سے فون کالز آنا اب بند ہونی چاہئیں۔

About Admin

Check Also

چھتیں ٹھیک کروا لو ملک بھر بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہو گا محکمہ موسمیات نے پورے ملک کو الرٹ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہفتہ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں، خطۂ پوٹھو ہار اور بالائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *