Breaking News

گل ود گئی جے مختاریا۔۔۔۔وزیر اعظم عمران خاں کے سب سے قریبی ساتھی نے استعفی دے دیا، تبدیلی حکومت کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشکل وقت میں کوئی کسی کے کام نہیں آتا، سانحہ مچھ کے بعد سے حکومت تنقید کی زد میں ہے اس کی بڑی وجہ ویر اعظم کا بروقت کوئٹہ نہ پہنچنا ہے تاہم اب ایک بڑا ڈراپ سین ہو گیا ہے اور وزیر اعظم عمران خاں کے قریبی ساتھی نے استعفی دے دیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ کار ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔8 جنوری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا تھا کہ ’‏اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں‘۔خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے18 اپریل 2018 کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دوسری جانب آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات اور ایوان بالا میں اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین لانے کے لئے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی اہمیت اختیار کرگئے ہیں،ق لیگ نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا عہدہ مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ 48 سینیٹرز اپنی مدت مکملکرکے ریٹائر ہوجائیں گے ان کی جگہ نئے سینیٹرز کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپنی برتری قائم کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں جی ڈی اے، ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بی اے پی کی پس پردہ بات چیت جاری ہے۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی ارکان کے ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں جب کہ (ق) لیگ کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں بڑا اعلان متوقع ہے۔

About Admin

Check Also

میں جب روضہ رسول ﷺ کی جالی مبا رک کو چو منے لگا تو عر بی پو لیس نے مجھے پیچھے دھکیل دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ کھوٹے سکے مدینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *