Breaking News

مائنس عمران خاں کا حامی کون نکلا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں اپنی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف کرکٹ کے میدان میں جانے جاتے تھے بلکہ سیاسی میدان میں بھی اُن کے مخالفین اُن سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ وہ احتساب کے لئے زیرو ٹالیرنس اپنائے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ مائنس عمران خاں کی بات کی جا رہی ہے۔

اس پر بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اپنے لوگ بھی عمران خاں سے تنگ آ چکے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خاں کے قریبی لوگ اور تحریک انصاف کے اتحادی عمران خاں سے خوش نہیں ہیں اگر عمران خاں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ یہ ایک جمہوری اور آئینی عمل ہے جب سب عمران خاں سے تنگ ہیں تو اُن کی جگہ کوئی اور کیوں نہیں آسکتا ؟ پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صداقت عباسی نے کہا کہ عمران خاں کے اس لئے سب خلاف ہیں کیوںکہ ماضی کی کرپشن کا احتساب کر رہے ہیں ۔ ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے بڑے رہنما جو ان دنوں لندن میں جمع ہیں وہاں پر اُن کا ایک اجلاس بھی ہوا ہے جس میں حکومت کے خلاف پلان تیار کئے جانے کی خبریں آ رہی ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن بھی حکومت مخالف جماعتوں سے رابطے بڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی درجہ حرارت دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت بھی اب اپنے طور پر بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔

About Admin

Check Also

رکشے سے ایک لڑکی اتری، پل سے نیچے دیکھا اور واپس چلی گئی، اگلی صبح میں نے کیا دیکھاکہ۔۔۔؟ 47 سال سے دریائے راوی پر تعینات اللہ دتہ نےحیران کن واقعات بیان کر دیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دریائے راوی ایسا دریا جہاں کئی لوگ ڈوب کر جان کی بازی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *