Breaking News

مولانا فضل الرحمن کو چیئرمین سینٹ بنانے کی تیاریاں امیر جے یو آئی کے متحرک ہونے کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی تازہ ترین پیشرفت سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمن کو سینٹ انتخابات کے لیے ان لوگوں نے ہی راضی کیا ہے جو انہیں کہتے تھے کہ آپ کے بغیر ریاست کا تصور ممکن نہیں،آپ کے بغیر حکومت مکمل نہیں ہوتی،آپ کے بغیر پارلیمنٹ مکمل نہیں ہوتی۔اگر کل کو قومی اسمبلی کے الیکشن ہوتے ہیں۔

اور آپ دوبارہ الیکشن نہیں جیت پائے تو پھر کیا کریں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو کہا گیا کہ اب آپ کو سینیٹر بنایا جائے گا،سینیٹر بنانے کے بعد اگر مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کے سینیٹرز زیادہ ہو جاتے ہیں تو پھر آپ کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔مولانا فضل الرحمن ان دونوں بہت متحرک ہیں،انہیں یقین دلایا جا رہا ہے کہ بس آپ ہی سب کچھ ہیں۔مولانا کو کہا گیا ہے کہ پہلے آپ کو سینیٹر اور پھر چیئرمین سینیٹ بنایا جائے گا۔لیکن ایک بات بتا دوں کہ مولانا کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو جائے گا۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ اگر مولانا سینیٹر بن جاتے ہیں تو وہ پارلیمنٹ کا حصہ بن جائیں گے اور پھر وہ وہاں پر شور شرابا بھی ڈال سکیں گے۔مولانا فضل الرحمن اب مکمل طور پر پر امید ہیں اسی لیے وہ فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں۔ رانا عظیم نے پروگرام کے دوران مزید بتایا کہ شہباز شریف کو سائیڈ لائن کر کے مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ شہباز شریف پچھلی مرتبہ جب اپنی پیشی پر آئے۔

تو اس سے قبل بھی ان کی جیل میں اور اس کے علاوہ بھی کچھ ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے اس مرتبہ پیشی کے موقع پر اپنی کور کمیٹی کی ٹیم کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ اب آپ متحرک ہو جائیں نہیں تو مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کو بنایا جا رہا ہے۔ میاں شہباز شریف کو مختلف ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ انہیں بالکل کارنر کیا جا رہا ہے اور انہیں کارنر کیوں کیا جا رہا ہے ؟ جب محمد علی درانی کی ملاقات ہوئی تو اس سے قبل پے رول پر رہائی کے دوران شہباز شریف نے نیشنل ڈائیلاگ کی بات کی تھی۔ان معاملات پر مریم نواز بھی نالاں تھیں جبکہ نواز شریف کو بھی کہا گیا تھا کہ آپ کے بھائی آپ کے ساتھ نہیں رہے۔ میاں نواز شریف یہ ماننے کو تیار نہیں ہیں لیکن ان کے قریبی رفقا نے انہیں یہ یقین دہانی کروا دی ہے کہ اگر آپ شہباز شریف کا ساتھ دیں گے تو آپ کا بیانیہ دم توڑ جائے گا اور مسلم لیگ ن جو کہ آپ کی اپنی جماعت ہے ، آپ کے ہاتھ سے نکل جائیگی۔ یاد رہے کہ سینٹ الیکشن سر پر ہیں اس حوالے سے مختلف جماعتیں پوری طرح متحرک ہیں ۔

About Admin

Check Also

معیشت ٹھیک کرنے کا واحد علاج یکم جولائی سے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معیشت ٹھیک کرنے کا واحد علاج 5 ہزار کا نوٹ بند کرنا ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *