Breaking News

چھتیں ٹھیک کروا لو ملک بھر بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہو گا محکمہ موسمیات نے پورے ملک کو الرٹ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہفتہ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں، خطۂ پوٹھو ہار اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے جبکہ بارش کا سلسلہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا ۔

جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سے کم درجہ حرارت:اسکردو منفی 14، استور منفی 13، لہہ منفی 12، گوپس منفی11 ، بگروٹ منفی 09 ،ہنزہ ،سری نگر، اننت ناگ، کوئٹہ منفی 08 ،قلات، گلگت ،پارا چنار، مستونگ، زیارت منفی06 اور کالام میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب لاہور شہر کی صفائی کے حوالے سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شہریوں نے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ڈھول بجا کر انوکھا احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں صفائی کمپنی کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی۔ اب بھی شہر میں جا بجا گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ نظر آ رہا ہے، جوہر ٹائون، شادمان، اقبال ٹائون، گلبرگ سمیت کئی علاقوں میں اب بھی کوڑے کے کنٹینرز بھرے پڑے ہیں اور شہری کوڑا کرکٹ سے اٹھتے تعفن کے باعث سخت مشکل سے دوچار ہیں۔

About Admin

Check Also

سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، تینوں بڑی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ، تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *